اتوار, اگست 31, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سے 4 ستمبر تک چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس سے خطاب  کریں گے۔

شہباز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوگی، وہ بیجنگ میں فوجی پریڈ میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی چین کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چین کے تاریخی دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کروں گا، خطے کے دیگر اہم ممالک سے تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

انہوں نے علاقائی تعاون اور کثیرالجہتی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین