ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومقائد کے مواقفاسلامی تحریک پاکستان کا جی بی کے انتخابات میں بھر پور حصہ...

اسلامی تحریک پاکستان کا جی بی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

اسلامی تحریک پاکستان کا جی بی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ
سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس برائے سیاسی عمل و آئندہ انتخابات گلگت بلتستان منعقد
سیاسی کمیٹی قائم ، علامہ شبیر میثمی چیئرمین نامزد ،مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد /راولپنڈی27اکتوبر 2025: اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستا ن علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹریز جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، سید مصور حسین نقوی ، محمد علی قائد ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور وڈیو لنک کے ذریعے صوبائی آفس گلگت سے صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان شیخ مرزا علی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف اخوندزادہ، ضلعی صدرگلگت حاجی شاہ رئیس خان،شیخ حفاظت علی، شیر باز حسین،سخی احمد جان جبکہ بلتستان سے آئے ہوئے صوبائی و ضلعی عہدیداران حاجی محمد الیاس، سید محمد حسن سبزواری ، مولانا سلمان کمال، مولانا نثار علی اتحادی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئندہ صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے سیاسی عمل کو مظبوط بنانے کے لیے صوبائی اور مرکزی عہدیداروں نے بھرپور مشاورت کی۔ جس کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی جس کے لیے جی بی اور مرکزی عہدیداروں پر مشتمل سیاسی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا چیئرمین اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مختلف حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا اور مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز کوعملی جامہ پہنانے پرسیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان سے دیگر جماعتوں کے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں صدارتی خطاب فرماتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جی بی کے عہدیداروں کو اسلامی تحرک پاکستان کا پیغام عوام تک گھر گھر پہنچانے سمیت چیئرمین سیاسی کمیٹی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو جی بی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ترجہی اقدامات کرنے کے لیے رہنمائی فرمائی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین