منگل, مارچ 10, 2026
ہومقائد کے مواقفاسلام نے خواتین کو عزت و بلند مقام دیا، مثالی معاشرے کیلئے...

اسلام نے خواتین کو عزت و بلند مقام دیا، مثالی معاشرے کیلئے حقوق کی فراہمی اور حضرت فاطمہ زہرا کی سیرت اپنانا ضروری ہے : علامہ سید ساجد علی نقوی

اسلام نے خواتین کو عزت، احترام اور بلند مقام عطا کیا، علامہ ساجد نقوی
خواتین کیلئے حضرت فاطمہ زہرا کی ذات مقدس ہر زاویے سے بہترین آئیڈیل ہے، قائد ملت جعفریہ
خواتین معاشرے کی تربیت اور اصلاح میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،خواتین کے مسائل کا حل اور حقوق کی فراہمی ضروری ہے
اسلام آباد /راولپنڈی 08 مارچ2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں خواتین کو معاشرے کا کلیدی رکن اور تربیت و اصلاح کا بنیادی ذریعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسلام کے عطا کردہ بلند مقام، تحفظ اور حقوق پر زور دیتے ہوئے خواتین کو حضرت فاطمہ زہر اکی سیرت اپنانے کی تلقین کی۔ عالمی یوم خواتین پر اپنے خصوصی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بہترین معاشرت اور نسل نو کی تربیت کے حوالے سے متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ خواتین معاشرے کی تربیت اور اصلاح میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ اسلام، نے خواتین کو عزت، احترام اور بلند مقام عطا کیا ہے،خواتین کے مسائل کا حل اور انہیں ان کے حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے لیے حضرت فاطمہ زہرا کی ذات مقدس ہر زاویے سے بہترین آئیڈیل ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مستحکم معاشرے کے لیے خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی اور ان کی شخصی و سماجی صلاحیتوں کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین