آیت اللہ شہید باقرالصدرکا منفردانداز اورکردارآج بھی قوم کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
تالیف و تحقیق وتدریس ، علم اصول میں تحقیقی کاوش سے لے کر جدید علوم پر مبنی تالیفات تک شہید نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
آپ کی شہرہ آفاق تصنیف ’ فلسفتنا اسلامی فلسفہ کا جامع تعارف ہے اوراقتصادنا‘ اقتصادی نظریات کا تنقیدی جائزہ اوراسلامی اقتصادیات کا خاکہ پیش کرتی دکھائی دیتی ہے،، قائدملت جعفریہ
راولپنڈی، اسلام آباد 8اپریل 2026ئ : قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجدعلی نقوی نے ممتاز اسلامی سکالر ماہراقتصادیات آیت اللہ سید محمدباقرالصدرشہیداوران کی ہمشیرہ سیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کی46ویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ آیت اللہ شہید باقرالصدرکا منفردانداز اورکردارآج بھی قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔ اسلامی دنیاکی جن ممتاز،جید اوراپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپورانداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پرگامزن ہے ، ان مشاہیر اسلام میں ایک معروف مفکر، باصلاحیت اورہمہ جہت شخصیت کے مالک، استاد بزرگوار، نامور اسلامک سکالر اور انٹرنیشنل طورپرجانے پہچانے ماہراقتصادآیت اللہ سید محمد باقرالصدر کا نام ہے۔ا ٓپ کا تعلق ایسے علمی خانوادے سے تھا جس میں ہردورمیں بلند پایہ علماءپیدا ہوتے رہے۔ تالیف و تحقیق وتدریس کے شعبوں میں شہید کی مہارت اپنی مثال آپ تھی۔ علم اصول میں تحقیقی کاوش سے لے کر جدید علوم پر مبنی تالیفات تک شہید نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔یہی وجہ ہے کہ فلسفتنا اور اقتصادنا جیسے گراں قدر علمی خزانے ہر دور کے انسان کی علمی و فکری رہنمائی کا سامان فراہم کرتے ہیں۔ جدید علوم و فنون کا احاطہ کرنے والی ان تالیفات نے مارکسزم اور سوشلزم کے مقابلے میں فلسفہ اسلام اور اسلامی نظام کی حاکمیت اور حقانیت کونہایت ہی واضح اورٹھوس اندازمیں پیش کیا چنانچہ علمائے اسلام آپ کو چودہ صدیوں میں چوتھا مسلمان فلسفی گردانتے ہیں۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ منطق، فلسفہ اورمعاشیات کے بعدنجف اشرف کی علمی درسگاہ حوزہ علمیہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اس کی ترتیب و تنظیم ’قدیم علوم اورجدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنا اورسود کے مسئلہ پر امت مسلمہ کی رہنمائی جیسے اقدامات ہمیشہ یادرکھے جائیں گے۔ شہید باقرالصدر جموداورروایت پرستی کے مخالف، مذہب کو فعال طاقت اور مذہب سے شغف رکھنے والے کو فعال شخصیت قرار د یتے اور اکثرفرمایا کرتے کہ قوم کوعملی اسلام سے روشناس کرانا علمائے اسلام کی اولین ذمہ داری ہے چاہے اس راہ میں جس قدربھی مشکلات و مصائب ہی کیوں نہ جھلینے پڑیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاکہ عالم اسلام کی ایسی بے مثال شخصیات ہمیشہ منفی قوتوں کی آنکھ کا کانٹا رہیںچنانچہ اسی بدولت 1980ءمیںآیت اللہ سیدمحمدباقرالصدر کو انکی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدیٰ کے ہمراہ شہید کر دیا گیا اوردنیاکو ایک ایسی شخصیت سے محروم کردیا گیا جو نہ صرف اسلامی دنیا کا اثاثہ تھی بلکہ دنیائے عالم کے لیے ایک رہبرورہنماءکا درجہ رکھتی تھی۔
آیت اللہ شہید باقرالصدرکا منفردانداز اورکردارآج بھی قوم کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
متعلقہ مضامین


