جمعہ, اپریل 24, 2026
ہومقائد کے مواقفامن کی بحالی اور کشیدگی کے پائیدار خاتمہ کیلئے سفارتکاری ہی واحد...

امن کی بحالی اور کشیدگی کے پائیدار خاتمہ کیلئے سفارتکاری ہی واحد حل اور پائیدار امن کی ضمانت ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

امن کی بحالی اور کشیدگی کے پائیدار خاتمہ کیلئے سفارتکاری ہی واحد حل اور پائیدار امن کی ضمانت ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان
ہرگزرتے دن کیساتھ زمین پر بدامنی، نا انصافی و ماحولیاتی آلودگی بڑھتی جارہی ہے جس کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں ۔
راولپنڈی /اسلام آباد 24اپریل 2026 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اقوام متحدہ کے عالمی دن برائے” یوم الارض و بین الاقوامی سفارت کاری” کے مو قع پر کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر ممالک عملی طور پر من و عن عمل کریں تو یہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے، لیکن ہر گزرتے دن کیساتھ یوم الارض پر بد امنی و نا انصافی بڑھتی جارہی ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ، دہشت گردی، بد امنی اور باہمی خلفشار سب عدم مساوات کے ہی نتائج ہیں، ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں سامراج کی تباہ کاریاں اور اس کی ناجائز اسرائیل کی پشت پناہی سے سامراج و صہیون کی جانب سے جو قیامت غزہ، فلسطین،ایران ، لبنان اور شام پر ڈھائی گئی جس کا تازہ ترین مظاہرہ 28 فروری سے اب تک کی ظالمانہ و جابرانہ کارروا ئیوں سے ہوا یہ اس عدم مساوات و ظلم کی بدترین مثال ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ بین الاقوامی مندوبین کا دن (International Day of Diplomats) منانے کا مقصد دنیا بھر میں امن، استحکام اور بین الاقوامی تعاون کے لیے کام کرنے والے سفارت کاروںکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ یہ دن اس بات کی یاد تازہ کرتا ہے کہ سفارت کاری ہی جنگ کے بجائے تنازعات کو حل کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ آخر میںعلامہ ساجد نقوی نے کہا کہ خطے میں پاکستانی سفارتکاری کے نتیجہ میں امریکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ مزید بڑھنے سے رُکی ہوئی ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی امن کی بحالی اور خطے میںجاری کشیدگی کا پائیدار خاتمہ اور،مستقل جنگ بندی کیلئے سفارتکاری ہی واحد حل ہے اور پائیدار امن کی ضمانت ہے جس کی لئے تمام ممالک کو عملی طور پر اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین