جمعرات, جون 11, 2026
ہومقائد کے مواقفیوم مباہلہ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد...

یوم مباہلہ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

یوم مباہلہ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

راولپنڈی / اسلام آباد9 جون 2026 ء :قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا( 24 ذوالحجہ) یو م مباہلہ کے موقع پر کہنا ہے کہ آیت مباہلہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر عالمی پیغام اور آفاقی نظریہ کیلئے مد مقابل علم و دلائل کے مقابلے میں ہٹ دھرمی اختیار کرے تو پاکیزہ ہستیوں کو سامنے لایا جاتا ہے اور مباہلہ کی دعوت دی جاتی ہے اور اس پر بات ختم ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کیلئے میدان عمل میں آ نے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ قرار دیا گیا ہو اور جس کی تبلیغ و ترویج کیلئے رحمت العالمین ۖ جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کیے ہوں اور پھر جس دین کی سچائی کو دنیائے عالم پر واضح کر نے کیلئے رسول خدا ۖ اپنے اہل بیت اطہار کے ہمراہ مباہلے کیلئے نکل پڑے ہوں تویہ امر عالم انسانیت کو اس طر ف متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالآخر دنیائے عالم کو دین اسلام کی جانب ہی رخ کرنا پڑے گا کیونکہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو نظام ہائے زندگی پر مشتمل ہے جو بالآخر انسان کی دنیوی و اخروی فلاح اور نجات کا ضامن ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ امر خاص طور پر توجہ کا طالب ہے کہ یوم مباہلہ کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ مکمل ضابطہ حیات کی سربلندی اور ترویج کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور اس پر عمل پیرا ہو کر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو بہتر بنانے کی سعی و کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین