سانحہ مری افسوس ناک ، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، علامہ سید ساجد علی نقوی
حکومت مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی تیار کرے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
سانحہ مری میں محلہ حسین آباد ملتان کے ایک ہی خاندادن کے 10افراد کی حادثاتی موت پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار ، لواحقین سے اظہار تعزیت
راولپنڈی /اسلام آباد12جون 2026 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ مری میں محلہ حسین آباد (سوتری وٹ) ملتان کے ایک ہی خاندان کے 10افراد کی حادثاتی موت پر انتہائی رنج و غم و افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی تیار کرے تاکہ ایسے سانحات کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے ،علامہ ساجد نقوی نے مرحومین کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد کا انتقال جس میں زیادہ تعداد بچوں ور خواتین شامل ہیںیہ دردناک انسانی سانحہ ہے خدا وند کریم سوگواران کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر و جمیل عطا فرمائے۔
سانحہ مری افسوس ناک ، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، علامہ سید ساجد علی نقوی
متعلقہ مضامین


