ہفتہ, ستمبر 19, 2026
ہومملاقاتیںشیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے تنظیمی وفد کی قائد ملت جعفریہ...

شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے تنظیمی وفد کی قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے تنظیمی وفد کی قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع فیصل آباد کے تنظیمی وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور تنظیمی امور کے حوالے سے قائد محترم سے رہنمائی حاصل کی۔

وفد میں ضلعی صدر مولانا نصرت حسین، ضلعی سینئر نائب صدر مولانا اعجاز حسین مہدی، مسئول شعبہ تبلیغات وسطی پنجاب مولانا فضل عباس جعفری، ضلعی نائب صدر مولانا ناصر عباس ساجد اور نائب صدر شیعہ علماء کونسل ضلع فیصل آباد رانا شبیر حسین شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عون ساجد نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے تنظیمی امور سمیت مختلف معاملات پر قائد ملت جعفریہ کی خدمت میں اپنی گزارشات پیش کیں اور ان سے رہنمائی حاصل کی۔ وفد کی جانب سے پیغامِ امام حسینؑ کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھی قائد محترم کو پیش کیا گیا۔

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات کو سنا، تنظیمی امور کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین