اتوار, اکتوبر 11, 2026
ہومملاقاتیںقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سردار وسیم...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سردار وسیم عباس خان کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سردار وسیم عباس خان کی ملاقات، اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

راولپنڈی : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سردار وسیم عباس خان علی پور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے فرزندان حسن مہدی خان اور قاسم مہدی خان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سردار وسیم عباس خان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انکے فرزند حسن مہدی خان کی صحت و عافیت کے لیے بھی دعا کی گئی۔ ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین