اتوار, اکتوبر 11, 2026
ہومملاقاتیںقائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف...

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مولانا سید سجاد ہمدانی، مولانا محمد قاسم جعفری، مولانا سید مہدی ہمدانی، جناب سید صابر حسین بخاری اور جناب سید اظہار بخاری نے قائد محترم سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے مختلف امور پر قائد محترم سے رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے مولانا محمد قاسم جعفری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور معزز وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے سید الطاف شاہ کاظمی کی وفد کے ہمراہ ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف شاہ کاظمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں جناب سید علی عباس اور سید مہدی کاظمی بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی فرمائی اور وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین