قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے تشریف لانے والے تنظیمی اراکین نے قائد محترم سے ملاقات کی اور مختلف تنظیمی و قومی امور پر رہنمائی حاصل کی۔
ملاقات کرنے والے وفد میں سید عزادار حسین کاظمی (شکریال، راولپنڈی)، جناب آصف جاوید مغل (نائب صدر شمالی پنجاب)، جناب سید ظہیر عباس کاظمی (منڈی بہاؤالدین)، سید اشرف حسین رضوی ایڈووکیٹ، سید ذوالفقار علی نقوی (پھالیہ)، جناب شفقت حسین گوندل (چکوال) اور جناب ملک انتصار حیدر اعوان (سرگودھا) شامل تھے۔
اس موقع پر وفد نے مختلف امور پر اپنی گزارشات قائد محترم کے سامنے پیش کیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی فرمائی، اتحاد و وحدت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی اور وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


