جی بی کے عوام کو آئینی حقوق فراہم کئے جائیں، علامہ سید ساجدعلی نقوی
گلگت بلتستان کو باقاعدہ آئینی صوبہ ڈکلیئر کیاجائے،پارلیمنٹ اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، قائد ملت جعفریہ
یکم نومبر 1947ء گلگت بلتستان کے عوام کاڈوگروں سے آزادی اور پاکستان سے وفاداری کادن ہے، خراج تحسین پیش کرتے ہیں
راولپنڈی /اسلام آبادیکم نومبر 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکم نومبر گلگت بلتستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان ملک کا اہم اور حساس ترین خطہ ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ گلگت بلتستان کو باقاعدہ آئینی صوبہ ڈکلیئر کیاجائے اور جی بی کے عوام کو آئینی حقوق فراہم کئے جائیں ۔ یکم نومبر 1947ئ سرزمین گلگت بلتستان کی ڈوگروں سے آزادی اور پاکستان سے وفاداری کادن ہے اور یہ دن گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری، اتحاد، آزادی اور پاکستان سے وفاداری کی علامت ہے۔ گلگت بلتستان کے بہادر رہنمائوں اور مقامی قبائل نے اس تحریک کو کامیاب بنایا اور اپنی سرزمین کو آزاد کروایا اس موقع پر ان تمام قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان خطے کی تمام سبسڈیز اور سہولیات برقرار رکھتے ہوئے خطہ کے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کی اُمنگوں کے مطابق تمام فیصلے کئے جائیں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ گلگت بلتستان جو ایک عرصہ سے سرزمین بے آئین ہے اسے قومی دھارے میں باقاعدہ شامل کیا جائے او ر اسے آئینی حقوق فراہم کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے ۔
یکم نومبر 1947ء گلگت بلتستان کے عوام کاڈوگروں سے آزادی اور پاکستان سے وفاداری کادن ہے، علامہ سید ساجدعلی نقوی
متعلقہ مضامین


