راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے کلایہ، ضلع اورکزئی سے تشریف لائے سید فخر عباس (ممبر اے آر ڈی سی) اور جناب ڈاکٹر مقیل حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائد محترم نے وفد کی گزارشات سماعت فرماتے ہوئے مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


