جمعہ, اگست 8, 2025
ہومبین الاقوامیغزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خوراک کے متلاشی 51 افراد سمیت مزید...

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خوراک کے متلاشی 51 افراد سمیت مزید 74 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آسکی، قابض فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے صبح سے اب تک مزید 74 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث شہید ہونے والوں میں 51 وہ افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کے حصول کےلیے اپنے عارضی کیمپوں سے باہر نکلے تھے۔

غزہ پر  22 ماہ سے مسلط جنگ کے دوران  اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہادتوں کی تعداد 61 ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس دوران ایک لاکھ 50 ہزار 671 افراد زخمی بھی ہوئے۔

غزہ میں خوراک کی شدید قلت برقرار ہے،  بھوک کی شدت سے آج مزید 8  فلسطینی شہید ہوگئے  جس کے بعد بھوک کی شدت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 94 بچوں سمیت 188 ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق روزانہ 28 بچے بمباری اور امداد کی کمی کے باعث جان سے جا رہے ہیں۔

ادھر  مصری صدر السیسی نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو بھوک، تباہی اور  فلسطینی کاز ختم کرنےکی جنگ قرار دے دیا،  انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا دروازہ نہیں بنیں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین