جمعہ, اگست 8, 2025
ہومبین الاقوامیامریکی صدر کے مسلسل بیانات پر مودی کیوں خاموش ہیں؟ راہول گاندھی...

امریکی صدر کے مسلسل بیانات پر مودی کیوں خاموش ہیں؟ راہول گاندھی نے بتادیا

بھارت کی اپوزیشن جماعت گانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر کے بیانات پر اس لیے خاموش ہیں کیونکہ انہں معلوم ہے کہ ٹرمپ مودی، اڈانی اور روسی کے تیل کے معاہدوں کے درمیان مالی معاملات کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی باتوں کا جواب اِس لیے نہیں دے پا رہے کیونکا امریکا میں اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مودی، اڈانی اور روسی تیل کے معاہدوں کے درمیان مالی معاملات کو بے نقاب کر سکتے ہیں، اسی لیے مودی خاموش ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات میں بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت امریکا کا اچھا بزنس شراکت دار نہیں ہے کیونکہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر تقریباً 30 بار پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کرنے کا دعویٰ بھی کر چکے ہیں۔

خیال رہے بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیں۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا نریندر مودی اس لیے خاموش ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر انہوں نے سچ کہا تو ڈونلڈ ٹرمپ ان سے کہیں زیادہ سچ بولیں گے اور پھر سب کو حقیقت معلوم ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین