بدھ, جولائی 15, 2026
ہومبین الاقوامینمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد...

نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے زہرا (س)اکیڈمی قم المقدسہ کا دورہ کیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان، نمائندہ ولی فقیہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے زہرا (س) اکیڈمی قم المقدسہ کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور آیت اللہ ڈاکٹر سید حسین مرتضیٰ نقوی نے خوش آمدید کہا۔

قائد ملت جعفریہ نے زہرا (س) اکیڈمی میں زیرِ تعلیم طلاب عظام سے ملاقات کی، ان کی علمی و تربیتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آپ نے علمائے کرام اور طلاب پر زور دیا کہ وہ دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات، وحدتِ امت، اخلاقی اقدار اور معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنی علمی و تبلیغی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔

حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے زہرا (س) اکیڈمی کی پاکستان بھر میں دینی تعلیم، تربیت، علمی خدمات اور فکری رہنمائی کے میدان میں انجام دی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان خدمات کو قوم و ملت کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلاب کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین