قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد کی ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مولانا شیخ اسحاق نجفی، مولانا شیخ احمد حسین فخرالدین اور مولانا انتصار حیدر جعفری شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی تیسری برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کا دعوت نامہ قائد محترم کو پیش کیا۔
آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی کاوشوں کے لیے اپنی دعاؤں اور تمناؤں کا اظہار کیا۔


