بدھ, نومبر 25, 2026
ہومملاقاتیںقائد ملت جعفریہ پاکستان سے پاکستان ایجوکیشنل کونسل کے وفد کی ملاقات،...

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے پاکستان ایجوکیشنل کونسل کے وفد کی ملاقات، تعلیمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان ایجوکیشنل کونسل (PEC) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں تعلیمی و تنظیمی امور سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں نائب صدر پی ای سی ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، جنرل سیکرٹری مولانا فرحت عباس جوادی، ڈائریکٹر جنرل مظہر علی خان، اے آر ڈی سید شرف الدین کاظمی، پرنسپل جلال آباد گلگت ریجن میر رحمت خان، پرنسپل مچو کالج گلگت بشارت علی اور مینیجر ایڈمن و فنانس جناب سید حمزہ نقوی شریک تھے۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین