جمعہ, اگست 8, 2025
ہومپاکستاناسحاق ڈار کی سید عباس عراقچی سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون...

اسحاق ڈار کی سید عباس عراقچی سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔

سید عباس عراقچی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی استحکام، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ روابط کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین