جمعہ, اگست 8, 2025
ہومپاکستانمیجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کا آج67واں یومِ شہادت ، وطن...

میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کا آج67واں یومِ شہادت ، وطن پر قربانی کی ناقابلِ فراموش داستان

  • وطن کے عظیم سپوت میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کا 67واں یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ میجر طفیل محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے علاقے لکشمی پور میں وطن کی حرمت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قوم کے لیے ایک روشن مثال قائم کی۔
  • افواجِ پاکستان میں شہادت کا جو جذبہ پایا جاتا ہے، وہ دنیا بھر میں پاکستانی فوج کی شجاعت اور بہادری کی مثالوں کا مظہر ہے۔ انہی لازوال قربانیوں میں میجر طفیل محمد شہید کا نام سنہری حروف میں لکھا گیا ہے، جنہوں نے اپنے خون سے تاریخ کے اوراق روشن کیے۔
  • لکشمی پور کا علاقہ اس وقت ہندوستانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہا تھا، جب اگست 1958 میں بھارتی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں قبضہ جما لیا۔ میجر طفیل کو یہ علاقہ واگزار کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی، جسے انہوں نے غیر متوقع اور جرات مندانہ حملے سے پورا کیا۔
  • 7 اگست کی رات میجر طفیل محمد نے دشمن پر ایک غیر متوقع سمت سے حملہ کیا، جس سے بھارتی افواج مکمل طور پر حیران رہ گئیں۔ حملے کے دوران میجر طفیل شدید زخمی ہو گئے لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ زخموں سے چور ہونے کے باوجود وہ دشمن پر دستی بموں سے حملہ کرتے رہے اور دشمن کی مشین گن خاموش کرا دی۔
  • میجر طفیل محمد شہید نے اپنے آخری لمحات میں بھی دشمن کو لکشمی پور سے پسپا کر دیا اور دشمن کی پیش قدمی کو روک کر اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔
  • میجر طفیل محمد شہید کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اُن کا جذبہ، شجاعت اور قربانی پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیر اعظم اور صدر مملکت کا میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت

  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو ان کے 67ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
  • قومی قیادت کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ پوری قوم اپنے شہیدوں کی شجاعت اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔
  • بیانات میں کہا گیا کہ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے، اور میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی-
متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین