اتوار, اگست 10, 2025
ہومپاکستانکراچی کے صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی مؤثر بنانے کے لیے ڈی جی...

کراچی کے صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی مؤثر بنانے کے لیے ڈی جی رینجرز کا اہم قدم .

کراچی (09 اگست 2025): ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کراچی میں بالعموم اور انڈسٹریل ایریاز میں بالخصوص سیکیورٹی مؤثر بنانا رینجرز کی اوّلین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کی ہے، دفتر پہنچنے پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔

ایسوسی ایشن کے ممبران نے بنیان المرصوص (معرکہ حق) میں شان دار فتح پر تمام دفاعی اداروں کو مبارک باد پیش کی، اور شہر قائد میں پائیدار امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا، بالخصوص رینجرز کے کردار اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے اس موقع پر کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، کراچی میں بالعموم اور انڈسٹریل ایریاز میں بالخصوص سیکیورٹی مؤثر بنانا اوّلین ترجیح ہے۔

ڈی جی رینجرز نے کہا صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو بلاخوف و خطر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں۔ انھوں نے بزنس کمیونٹی کے مختلف خدشات کو حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین