جمعرات, اگست 14, 2025
ہومپاکستانآذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نواز...

آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نواز دیا.

راولپنڈی: آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو "پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون” کے ایوارڈ سے نواز دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور آذربائیجان کے گہرے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

جی ایچ کیوآمد پر کرنل جنرل کریم ولیوف کو پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیوف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نواز دیا
جی ایچ کیو آمد پر آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کو سلامی پیش کی جا رہی ہے۔ فوٹو آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل نے دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کو دہرایا اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مہمان کو مبارکباد بھی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا اور وفد نے یومِ آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا جبکہ کرنل جنرل کریم ولیوف نے فیلڈمارشل عاصم منیر کو "پیٹریاٹک وارمیڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون” عطا کیا، کرنل جنرل کریم ولیوف نے صدر الہام علیوف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا۔

آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نواز دیا
آذر بائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ فوٹو آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے، کرنل جنرل کریم ولیوف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا۔

کرنل جنرل کریم ولیوف نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا، معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کے لیے مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین