جمعرات, اگست 14, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب، مسلح...

اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب، مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا.

اسلام آباد: جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی مرکزی  تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔

تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف  اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

تقریب میں  وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراء  سمیت بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ  پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے یادگارِ معرکہ حق کے  ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈکی تشکیل جنگی صلاحیت کی جانب اہم سنگ میل ہے، یہ فورس دشمن کو ہر سمت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین