احتجاج بنیادی حق،شہادتوں پر گہرے دکھ کااظہار، ملت اسلامیہ 40 روزہ سوگ میں ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آبا د 02مارچ 2026 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے احتجاجی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار، جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ، احتجاج کے دوران درجنوں شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار، احتجاج بنیادی حق جس سے محروم نہیں کیاجاسکتا، ملت اسلامیہ 40 روزہ سوگ میں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان میں ہونیوالی احتجاجی مظاہروں، ردعمل اور درجنوں شہادتو ں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ رہبر انقلاب اسلامی ایران سمیت چیدہ چیدہ شخصیات کو جس ننگی جارحیت کیساتھ مذاکرات کی آڑ میں نشانہ بنایاگیا اس عمل نے پوری ملت اسلامیہ کو سوگوار و عزادار کرنے کیساتھ شدید اشتعال پیدا کیا ہے جس کا اظہار پاکستان میں عوام کی جانب سے کیاگیا۔ انہو ں احتجاج کے دوران درجنوں افراد کی شہادتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامع ، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ۔
انہوںنے مزید کہاکہ حالیہ صورتحال میں پوری امت مسلمہ نہ صرف سوگ کی کیفیت میں ہے بلکہ یہ وقت بے جا سوالات ، خیالات اور اختلافات کا نہیں بلکہ باہمی اتحاد کیساتھ آگے بڑھنے کا ہے کیونکہ ر ہبر انقلاب نے ایک طرف ہمیشہ ظالم کوجرات مندانہ انداز میں للکارا تو دوسری جانب اتحاد امہ، حقوق انسانیت کا علم بھی بلند کئے رکھا، اسی انداز میں ہمیں اس مشن کوآگے بڑھانا ہوگا۔
احتجاجی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ تشویشناک ؟شفاف تحقیقات کی جائیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
متعلقہ مضامین


