قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف معالج اور سماجی شخصیت اور مذہبی گھرانے کے چشم و چراغ ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 31ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نہ صرف سماجی و رفاہی امور میں متحرک و فعال کردار ادا کرتے رہے بلکہ ملی حوالوں سے مربوط و منظم انداز میں کاوشیں اور خدمات انجام دیں جو تادیر یاد رکھی جائیں گی ۔علامہ ساجد نقوی کامز ید کہنا تھاکہ ہماری جانب سے ارض پاک کی داخلی سلامتی اور استحکام کی خاطر ایک طرف اتحاد و وحدت کی بنیاد ڈال کر انتشار و افتراق ، بد امنی و انارکی کی فضا کا خاتمہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا تو دوسری جانب مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، دانشور ، ماہرین ، اکابرین اور کارکنان کی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا گیا۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی جو ہمیشہ ملی پلیٹ فارم سے وابستہ و مربوط رہے ، صوبائی و مرکزی عہدیدار رہے ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ نیز ان کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے دئیے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنایا جائے ،مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے،باہمی پیار و محبت اور الفت کا عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا یا جائے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کا معروف سماجی شخصیت اور مذہبی گھرانے کے چشم و چراغ ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 31ویں برسی پر پیغام
متعلقہ مضامین


