محرم الحرام میں عزاداری مجالس و جلوس عزا میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب سید نئیر عباس کاظمی ایڈووکیٹ کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ریجنل پولیس آفیسر اظہر اکرم (DIG) سے ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازیخان میں ملاقات۔ وفد نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں محرم الحرام کے مسائل ریجنل پولیس آفیسر کو بتائے۔جنہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں وفد میں صوبائی نائب صدر سید خضر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، مشتاق حسین ساقی صوبائی فنانس سیکرٹری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمر فاروق مشوری بلوچ ایڈووکیٹ، ڈویژنل صدر سید علی حضور نقوی، جعفر حسین سرائی ضلعی نائب صدر کوٹ ادو، غیور عباس ضلعی نائب صدر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازیخان، سید عرفان نقوی بھی وفد میں شامل تھے۔


