جمعرات, جون 18, 2026
ہومایونٹسکانفرنس و بیاناتپنجاب پولیس ، بابنیان مجالس و جلوس کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ...

پنجاب پولیس ، بابنیان مجالس و جلوس کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بندکرے، علامہ شبیر حسن میثمی

پنجاب پولیس ، بابنیان مجالس و جلوس کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بندکرے، علامہ شبیر حسن میثمی

پنجاب پولیس کی جانب سے آئین کے برعکس ایس ا و پیز کے نام پر عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور محدود کرنے کا عمل جاری ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل

ہم کسی بھی صورت میں اپنے آئینی ، مذہبی و بنیاد حق سے دستبردار نہیں ہونگے، ارباب اختیار عزاداروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں ، پریس کانفرنس سے خطاب

بانیان مجالس وجلوس سے لاکھوں روپے کے شورٹی بانڈز ، مچلکے ، نظر بندکرنے ، فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور مقدمات قائم کرنے کی کھلم کھلا دھمکیاں دی جارہی ہیں جو قابل قبول نہیں ہے

راولپنڈی /اسلام آباد 17جون 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی محرم کمیٹی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مرکزی محرم کمیٹی کے سیکرٹری سید سکندر گیلانی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ، صدر وفاقی علاقہ اسلام آباد کے نائب صدر سید محمود علی یعسوبی ، سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایام محرم کا آغاز ہوچکا لیکن ہر سال کی طرح امسال بھی محرم میں ہونے والی عزاداری کے حوالے سے مسائل بڑھ رہے ہیں، ایام محرم میں عزاداری کے سالہا سال سے ہونے والے پروگرامزپرپنجاب سیکورٹی و سپیشل برانچ کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹنگ اور پولیس کی جانب سے غیر مناسب رویوں ، گفتار ، رفتار اور اختیارات سے تجاوز کے ذریعہ عوام کے دستوری، بنیادی ،مذہبی حقوق پر قدغنیں اور رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں ۔ پنجاب پولیس کی جانب سے مسائل و مشکلات کو بلاجواز ، سنگین اور گھمبیر بنایا جارہا ہے ، عوام کے آئینی ، بنیادی اور مذہبی حقوق اور صدیوں سے جاری روایات پر قدغنیں لگانے ، رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے انتہائی نامناسب رویے ، دھمکیوں ، دھونس دھاندلی اور اختیارا ت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بانیان مجالس وجلوس سے لاکھوں روپے کے شورٹی بانڈز ، مچلکے لئے جارہے ہیں اور نظر بندکرنے ، فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور مقدمات قائم کرنے کی کھلم کھلا دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ایسے اقدامات انتہائی نا مناسب ہیں، واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ذمہ داران سے متعدد ملاقاتیں کی جاچکیں ہیں اور یاداشتیں دی جاچکی ہیں۔ آئین کے برعکس ایس ا و پیز کے نام پر عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور محدود کرنے کا عمل جاری ہے جو قابل قبول نہیں ہے ۔ہم پنجاب اور وفاقی حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنے آئینی ، مذہبی ، بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہونگے، لہذا ارباب اختیارعوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور عزاداروں ، بابنیان مجالس و لائسنسداران کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ روکتے ہوئے اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین