صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بھکر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ضلع بھکر میں عزاداریِ سید الشہداء کے حوالے سے درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ اس موقع پر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے ڈی۔ پی۔ او۔کو مجالسِ عزا کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں، تنظیمی برادران پر عائد زبان بندی اور عزاداری کے امور میں درپیش دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔
وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن عزاداری شہریوں کا آئینی و مذہبی حق ہے، لہذا ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ عزاداران کو درپیش رکاوٹوں کے سدِباب کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
ڈی پی او بھکر نے وفد کے تحفظات کو غور سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی
وفد میں ضلعی صدر بھکر مولانا ممتاز حسین بھڈوال، تحصیل صدر بھکر مولانا طاہر ترابی ، سید آغا عباس نقوی اور دیگر تنظیمی احباب شامل تھے


