قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے خیبرپختونخوا کے تنظیمی وفد کی ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے خیبرپختونخوا کے تنظیمی وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے قائد محترم سے صوبے کی موجودہ صورتحال، تنظیمی امور اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر وفد نے قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔
وفد میں شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر محترم خورشید انور جوادی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری، صوبائی نائب صدور ڈاکٹر لیاقت کاظمی، مولانا سید عابد زیدی اور سید مہدی حسن شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فدا حسین شاہ، امداد بیگ، عرفان حیدر اور مولانا منتظر مہدی شریک تھے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی گزارشات پر مختلف امور کے حوالے سے رہنمائی فرمائی اور وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا


