جمعہ, جون 5, 2026
ہومقائد کے مواقفغدیرِ خم انسانیت کی فلاح و نجات کے ضامن نظامِ ولایت کا...

غدیرِ خم انسانیت کی فلاح و نجات کے ضامن نظامِ ولایت کا تاریخی منشور ہے: قائد ملت جعفریہ پاکستان 

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی روز غدیر(18 ذی الحجہ) کے موقع پر کہتے ہیں کہ یوم غدیر تاریخ اسلام میںبے پناہ اہمیت رکھتا ہے ۔امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ولایت و امامت کا اعلان سلسلہ نبوت و رسالت کے خاتمے اور ولایت و امامت کے آغاز کی واضح نشاندہی ہے اور ایک سسٹم و نظام کا اعلان ہے ۔
علامہ ساجد نقوی کے مطابق اس روز عالم انسانیت کو اس جانب متوجہ کرنا مقصود تھا کہ وہ اسلام کی حفاظت ،تشریح ، ترویج اور نفاذ کا مرجع و مرکز علی ابن ابی طالب ؑ کو تسلیم کریں،ان کی اطاعت کریں اورتطہیرنظام ومعاشرہ کیلئے ان کے بھرپور عملی اقدامات میں ان کا ساتھ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین دین قرار دیا گیا ہو اور جس کی ترویج و اشاعت کے لئے رحمت اللعالمین جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کئے ہوں ‘ حج بیت اللہ کے بعد غدیر جیسے تاریخی میدان میں اس کی تکمیل کازبان وحی سے اعلان کے بعد ولایت کا اعلان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اورعالم انسانیت کو اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ ولایت کا اعلان انسان کی فلاح او ر نجات کا ضامن ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی سیرت و کردار کو نمونہ عمل بناتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین