قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ نے جامعة الکوثر میں اِستقبالِ محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ سالانہ علماء و خطباء کے نمائندہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے نمائندہ علماء ، واعظین، مبلغین اور خطباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی قائدِ محترم نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جامعة الکوثر کے منتظمین اور اس پروگرام کے بنیاد گزار سماحة الشیخ محسن ملت رح کے اِس اقدام کو قابلِ قدر و لائق تحسین قرار دیا۔ قائدِ محترم نے پنجاب میں عزاداری پر قدغنوں و رکاوٹوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کی صوبہ پنجاب میں عزاداری پر پابندیاں یعنی تشیع پر پابندی اس سال تو پنجاب پولیس براست عزاداری پر بندشیں لگانے کےلئے دھونس دھمکیوں، نامناسب رویوں اور اختیارات سے تجاوز کے ذریعہ عوام کے دستوری، بنیادی اور مذہبی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں اِس صورتحال کے بارے عوام آگاہی و شعور پیدا کرنا اور اس صورتحال کے تدارک کےلئے فیصلہ کُن اقدام کرنا ہوگا




