قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ نے جامعة الکوثر آڈیوٹیریم میں معروف صنعت کار مرحوم و مغفور الحاج مصطفی گوکل کی بلندیِ درجات اور اعتراف خدمات کےلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اور صدارتی خطاب کیا قائدِ محترم نے مرحوم کےلئے بخشش مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کے ساتھ ملی قومی اور اجتماعی خدمات پر روشنی ڈالی تعزیتی اجتماع میں علماء کرام سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھین



