بدھ, جون 17, 2026
ہومپاکستانقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مرحومہ...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے چہلم کی تقریب منعقد

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ جامعة الصادق اسلام آباد میں خانوادہ قائد ملت جعفریہ کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میںسفیر محترم اسلامی جمہوریہ ایران رضا امیری مقدم ،حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی ، حجتہ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل حجتہ الاسلام علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان حجتہ الاسلام علامہ عارف حسین واحدی،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان حجتہ الاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ،حجتہ الاسلام علامہ شیخ انوار علی نجفی و دیگر معزز علما کرام سمیت مذہبی و تنظیمی شخصیات نے شرکت کی ، چہلم میں شریک مہمانان گرامی قدر کو فرزند قائد محترم ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی نے خوش آمدید کہا۔ چہلم کا آغاز قرآن خوانی ، سوز سلام ، منقبت سے ہوا اور مجلس عزا سے مولانا سید اظہر عباس شیرازی ، مولانا پرفیسر عابد حسین عابدی اور حجتہ الاسلام علامہ محمدشفا نجفی نے خطاب کرتے ہوئے قرآن و اہلیت کے افکار کی روشنی میں فلسفہ موت و حیات اور والدین کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے مصائب جناب سیدہ سلام ا۔۔۔ہ علیہ بیان کئے اور آخر میں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین