اتوار, ستمبر 13, 2026
ہومملاقاتیںقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سماجی رہنما...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سماجی رہنما محترم جناب سرور علی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے سماجی رہنماؤں محترم جناب سرور علی، جناب مرتضیٰ علی اور مولانا فیاض مطہری نے ملاقات کی۔

وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفد نے مختلف امور پر قائد محترم سے گفتگو کی اور اپنی گزارشات پیش کیں۔ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی فرمائی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے فرزند ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی سے بھی ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین