علماء کرام کے وفد کی قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے تعزیتی ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے قائد محترم کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مولانا سید حیدر عباس عابدی اور مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے قائد محترم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کا شکریہ ادا کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائے خیر فرمائی۔


