قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملک گلفام عباس منجوتھہ اور راجہ ندیم ظہور نے ملاقات کی۔ معززین نے قائد محترم کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات کے دوران مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے معززین کا شکریہ ادا کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائے خیر فرمائی


