قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملک کی مختلف جامعات سے وابستہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے طلبہ کی کیریئر گائیڈنس، نوجوانوں کی فنی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ اور مختلف آئی ٹی پروجیکٹس کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو آگاہ کیا۔
آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید علوم اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ اپنی قومی، دینی اور تہذیبی شناخت سے بھی وابستہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو منظم کریں، سیکھنے کا عمل مسلسل جاری رکھیں اور مثبت سوچ کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔
انہوں نے نوجوانوں کو معاشرے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے اپنی علمی، فنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی بھی تاکید کی۔
وفد میں محمد باقر، عبداللہ سجاد، فیصل سجاد، داؤد علی، تراب علی، احمد حسن، شیخ کاشف منیر، اجلال حیدر، حسن جعفر، اقرار علی، حسن حیدر، محمد مجتبیٰ اور اللہ دتہ شامل تھے۔


