تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ، علامہ سید ساجد علی نقوی
شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد/ راولپنڈی 28 ستمبر 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 28 ستمبر 1999 ء کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مایہ ناز سپوت’ ممتاز قانون دان اور سیاسی و سماجی شخصیت خورشید انور ایڈووکیٹ کی اپنی دختر کے ہمراہ جام شہادت نوش کئے جانے پر ان کی 28 ویں برسی کے موقع پر کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ تھاا یسے معتدل مزاج’ مخلص اور محب وطن رہنما کا خون ناحق ارباب اقتدار کی گردنوں پر قرض ہے، تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ دور حاضر میں اسلامیان پاکستان کو اتحاد و وحدت کی جس قدر ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی لہذا ہمیں باہمی اتحاد اور داخلی وحدت کو قائم رکھنے کے لئے اہم اقدامات کرنے ہوں گے ۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادوں سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعا بھی کی۔
شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
متعلقہ مضامین


