بدھ, ستمبر 30, 2026
ہومقائد کے مواقف30 ستمبر 1988ء کے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کی قربانیاں بنیادی...

30 ستمبر 1988ء کے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کی قربانیاں بنیادی حقوق کی جدوجہد کو مزید تقویت دینے کا سبب بنیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان


عوام کے بنیادی حقوق کے حصول اور تحفظ کیلئے مسلسل کوشاں ہیں،علامہ سید ساجد علی نقوی
30 ستمبر عاشورہ کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل میں عزاداروں کی شہادت بنیادی حقوق کی جدوجہد کو تیز تر کرنے کا سبب بنی ‘  قائد ملت جعفریہ پاکستان
 بنیادی حقوق کا دفاع و تحفظ کرتے ہوئے جن شہداء نے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کی وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی، پیغام
اسلام آباد/ راولپنڈی 29 ستمبر 2026: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ روز اول سے ہم عوام کے بنیادی  حقوق کے حصول اور تحفظ کے لئے مسلسل کوشاں ہیں جن کی تحریک و تشکیل پاکستان کے وقت ریاست نے ضمانت فراہم کی تھی اسی حوالے سے 30  ستمبر 1988  ء کو عزاداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ان کی لہو رنگ قربانی کے سبب یہ جدوجہدتیز تر ہوئی۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ملک میں مختلف حوالوں سے اساسی رول ادا کرنے اور اتحاد و وحدت کے فورمز تشکیل دینے پر ہماری جدوجہد اور کاوشوں سے انکار ممکن نہیں اور مشکلات کے باوجود ہماری جدوجہد جاری ہے۔ بنیادی حقوق کا دفاع و تحفظ کرتے ہوئے جن شہداء نے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کی وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہدائے ڈیرہ اسماعیل خا ن کے خانوادوں سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین