قائدِ ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری جناب تصور عباس جاڑا نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تنظیمی امور سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جناب تصور عباس جاڑا نے قائدِ محترم سے تنظیمی امور کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے پیش کردہ گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


