راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے سکردو سے تشریف لائے جناب وزیر حامد حسین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


