جمعہ, مئی 8, 2026
ہومپاکستانقائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے حلقہ...

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے حلقہ نگر 5 کے متوقع امیدوار پرنس قاسم علی کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ سے حلقہ نگر 5 کے متوقع امیدوار پرنس قاسم علی کی ملاقات کے سلسلے میں قائد محترم کی رہائشگاہ تشریف آوری، اس موقع پر مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور قائد محترم کے لیگل ایڈوائزر سکندر عباس گیلانی بھی موجود تھے، آمدہ انتخابات گلگت بلتستان بالخصوص حلقہ نمبر 5 نگر کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سربراہ پارلیمانی بورڈ اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور حلقے کے تفصیلی دوراجات پر گفتگو کی اور وہاں کے مسائل و دیگر علاقائی صورتحال پر متوقع امیدوار سے بات چیت کی ، قائد محترم نے مختلف امور پر تفصیلی رہنمائی بھی فرمائی.

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین