سربراہ اسلامی تحریک قائد محترم کی جانب سے اسلامی تحریک پاکستان میں خوش آمدید کہا گیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے گلگت بلتستان کے حلقہ کھرمنگ کی معروف سیاسی شخصیت سید امجد زیدی نے ملاقات کی اور اسلامی تحریک پاکستان میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید سکندر عباس گیلانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھئ موجود تھے۔ ملاقات میں سید امجد زیدی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان جی بی میں عوامی حقوق کے حصول کا موثر پلیٹ فارم ہے جس نے ہمیشہ سیاست کا محور عوامی خدمت پر محیط رکھا اور قائد ملت جعفریہ کی سرپرستی میں اسلامی تحریک پاکستان نے ملک بھر میں اتحاد و اتفاق کی سیاست کو فروغ دیا۔ انہوں نے اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت کو اپنے لیے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے اس موقر جماعت کے ذریعے کھرمنگ کی عوامی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سید امجد زیدی کی جذبات کو سراہا اور ان کو جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ عوامی خدمت اور جی بی کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کے باعث آئی ٹی پی عوام اور سیاسی شخصیت کی نگاہوں کا محور بنی ہوئی ہے اور انشاء اللہ جی بی کی تعمیر و ترقی میں اور عوامی حقوق کی حصول کے لیے آئی ٹی پی ماضی کی طرح اپنا مثبت کردار اداء کرتی رہے گی۔



