سرزمین انبیاؑ ءلہولہو، سامراج و صہیونی ظالم ہاتھ روکنے کےلئے مناسب اقدام اٹھایا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اب بات مذمتی بیانات و قراردادوں سے آگے بڑھ چکی، فلسطین کے بعد لبنان کے علاقوں کو ضم کیا جارہاہے، عالم انسانیت اور امت مسلمہ نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو نہ ختم ہونیوالاظلم کا نظام قائم ہوجائیگا، علامہ ساجد نقوی کا ردعمل
اسلام آبا د08اگست 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، تاریخ کی بدترین نسل کشی کے باوجود ناجائزصہیونی انسانی درندہ صفت ریاست کی پیاس نہ بھجی، سامراج کی پشت پناہی سے آج بھی مظالم کی سیاہ رات طاری، فلسطینی تاریخی ریاست کے اہم حصوں کے بعد غزہ اور لبنان کی آبادیوں پر قبضوں(ضم) کا سلسلہ جاری، فقط مذمتی اقدامات اور قراردادوں کی بجائے مناسب عملی اقدام اٹھایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال ،غزہ کیمپ سے 100 شہداءکی باقیات، غزہ کے بعض حصوں اور لبنان کے بعض علاقوں پر قبضوں کی اطلاعات اور مسلم ممالک کے مذمتی بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ سامراج کی پشت پناہی سے مشرق وسطیٰ میں قائم کی گئی ناجائز صہیونی ظالم ریاست کی بدترین نسل کشی ، دہشت گردی ، درندگی کے باوجود اس ظالم، جابراورقابض ریاست کی خونی پیاس نہ بھجی اور اب انبیاؑءکی سرزمین کے بعض اہم حصوں پر قبضوں کے بعد غزہ، لبنان کے علاقے پر قبضہ کرنے (ضم )کی اطلاعات بھی آرہی ہیں جو نہ صرف تشویشناک امر ہے بلکہ عالم انسانیت خصوصاً امت مسلمہ کےلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مذمتی بیانات اور قراردادوں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ان مظالم کے اصل پشتی بان سامراج کو اس ظالم ریاست سے باز رکھنے کےلئے اور ظلم کا ہاتھ روکنے کےلئے فوری طور پر مناسب اقدام کرناہوگا اور اگرمصلحت پسندی سے کام لیا جاتا رہا تو پھرواضح رہے کہ خطہ نہ صرف ایک بڑی تباہی کے دہانے پر ہے بلکہ آنیوالی نسلوں کےلئے کوئی آزادی نہیں بلکہ ظلم کیساتھ نہ ختم ہونیوالی غلامی کا نظام قائم ہوجائےگا۔
سرزمین انبیاؑ ءلہولہو، سامراج و صہیونی ظالم ہاتھ روکنے کےلئے مناسب اقدام اٹھایا جائے : قائد ملت جعفریہ پاکستان
متعلقہ مضامین


