کابل کے خاتم النبیین کمپلیکس پر دھاوا اساتذہ و شخصیات اور بیسیوں افراد کی گرفتاری پر اظہار تشویش
عالمی ادارے فقط تعلیم کو حملوں سے بچاﺅ کے ایام نہ منائیں تحفظ کےلئے عملی اقدام بھی اٹھائیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
اسلام آباد09 ستمبر2026 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پڑوسی ملک کے دارالحکومت میں خاتم النبیین کمپلیکس پردھاوا بول کرخالی کرانادرجن کے قریب اساتذہ، شخصیات اور بیسوں افراد کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے سوئِ تدبیر قرار دیا۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمسائیہ ملک کے دارالحکومت میں ایک علمی و ثقافتی کمپلیکس خاتم النبیین اور اس کے ساتھ منسلک تمدن ٹی وی پردھاوا،عمارت کو خالی کرانا،درجنوں اساتذہ ،شخصیات اور بیسوں افراد کی گرفتاری پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اداروں کا ہدف علم و ثقافت کی ترویج ،دینی اقدار کافروغ ،مذاہب میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور عوام کو اتحاد کی لڑ ی میں پرونا ہے جو یہ انجام دے رہے ہیں ،اس صورتحال میں افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے ۔سوءِ تدبیر سے مسئلہ زیادہ گھمبیر ہوسکتا ہے ،انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی تعلیمی و انسانی حقوق کے اداروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ 9 ستمبرکو UNOکی جانب(تعلیم کو حملوں سے بچاﺅ) سے جس کا مقصد افراد، کمیونٹیز اور معاشروں میں خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور ایسے ایام میں ایسے اقدامات ان اداروں کےلئے قابل توجہ ہیں کہ فقط ایام نہ منائے جائیں بلکہ ایسے علمی اور ثقافتی مراکز کے تحفظ کےلئے بھی اقدامات اٹھا ئے جائیں۔ انہوںنے آخر میں ادارہ کے تمام ذمہ داران کیساتھ گہری ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
کابل کے خاتم النبیین کمپلیکس پر دھاوا اساتذہ وشخصیات اور بیسیوں افراد کی گرفتاری پر اظہار تشویش : علامہ سید ساجد علی نقوی
متعلقہ مضامین


