منگل, ستمبر 22, 2026
ہومتنظیمیقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ ڈاکٹر...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل کے اندرون سندھ، ڈی آئی خان اور بھکر کے دوروں میں عوام اجتماعات اور ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ڈی آئی خان کے ضلع پہاڑ پور میں سی آر بی سی نہر کے بند ٹوٹنے سے زیر آب آئے تقریبا” مختلف علاقوں کے متاثرین سے مل کر ان کے دکھ درد میں شریک ہونے اور متاثرین کی داد رسی پر مبنی تفصیلات سے بھی قائد محترم کو آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں بھکر میں شہید رہبر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اعلی اللہ مقامہ کے تعزیتی ریفرنس کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل ضلع بھکر کے زیر اہتمام منعقدہ اتحاد امت کانفرنس کے تاریخی اجتماع سے قائد محترم کو آگاہ کیا گیا جس کو قائد محترم نے سراہا۔ملاقات میں ملک بھر میں تنظیمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر غور و خوص ہوا۔ قائد محترم نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کے اقدامات کو سراہا اور مذید اقدامات پر رہنمائی بھی فرمائی۔ ملاقات میں مرکزی وفد نے آیت اللہ العظمی حضرت شبیری زنجانی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر قائد محترم کو تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں قائد محترم نے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کی جاری فلاحی تنظیمی، سیاسی اور سماجی اقدامات کی کامیابی کے دعا بھی فرمائی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین