قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی نائب صدر مولانا محمد رمضان توقیر، مرکزی نائب صدر مولانا عارف حسین واحدی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مولانا سید ناظر عباس تقوی اور سید اظہار بخاری نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی امور، تنظیمی صورتحال اور مختلف اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے ملکی و قومی صورتحال سمیت جماعتی امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہنماؤں سے باہمی رابطے، تنظیمی فعالیت اور قومی و ملی امور میں مؤثر کردار ادا کرنے پر گفتگو کی


