قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے وکیل مولانا امجد علی عابدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات
وفد نے قائد محترم کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں حسن مجتبیٰ نجفی، مولانا فیاض مطہری اور ملک احمد علی رضا بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وفد نے مختلف امور سے متعلق اپنی گزارشات قائد محترم کی خدمت میں پیش کیں۔ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی فرمائی اور شرکائے ملاقات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا


