عوامی رائے کا احترام لازم ،عملدرآمدکو یقینی بنایاجائے ، علامہ سید ساجد علی نقوی
اسرائیلی سفاکانہ رویہ عالمی یوم جمہوریت منانیوالوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
دنیا بھر میں آج عالمی یوم جمہوریت منایا جارہاہے مگر اقوام متحدہ سمیت عالم انسانیت کے سامنے مشرق وسطیٰ میں غزہ کو رونددیاگیا
راولپنڈی /اسلام آباد14 ستمبر2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پوری دنیا میںعالمی یوم جمہوریت منایا جارہاہے مگر اقوام متحدہ سمیت عالم انسانیت کے سامنے مشرق وسطیٰ میں غزہ کو رونددیاگیا ،مغربی کنارے پر مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جنوبی ایشیا میں انڈیا نے جو رویہ اپنا رکھا ، بنیادی انسانی حقوق پر جیسے ڈاکے ڈالے جارہے ہیں افسوس اس سے صرف نظر کیا جارہاہے،دنیا میں رائج جمہوریت دراصل سرمایہ دارانہ نظام پر مبنی سسٹم ہے ۔ جمہوریت کا بنیادی اصول ”عوام کی حکومت عوام کے ذریعے اور عوام کیلئے ” ہے مگر کئی ممالک میں یہ فقط کتابی یا دستاویزی بات تک محدود ، عام انتخابات زیر سوال ہی رہے، جمہوریت کے نام پر مفادات کا تحفظ تو ہوا مگر بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے سمیت کئی مسائل آج بھی حل طلب ہیں۔
عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ عالمی یوم جمہوریت منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر جمہوریتوں کی حمایت کرنا اور ملکوں میں جمہوریت کے فروغ کے اقدامات کرنا ہیں جس کی ابتداء 2008 میں ہوئی۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ اس سلسلہ میں عملی اقدامات ہوئے یا نہیں؟ مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ مفادات کی خاطر جمہوریتوں کی بجائے آمریتوں کی پشت پناہی کی جاتی رہی رائج جمہوریت میں آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری، پارلیمنٹ کی اولیت اور لوگوں کی رائے کا احترام مفقود ہے،جمہوریت کے نام پر مفادات کا تحفظ تو ہوا مگر بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے سمیت کئی مسائل آج بھی حل طلب ہیں، ماحول میں خوف و ہراس، لوگوں کے بنیادی حقوق اور میڈیا پر قدغنیں عائد کی جاتی رہیں جو جمہوری رویہ نہیں، جبکہ جمہوریت سے مراد ”عوام کی حکومت عوام کے ذریعے اور عوام کیلئے ”لیا جائے تو اِس کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، جمہوریت میں سب کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے اسلام میں بھی باہمی مشاورت اور رائے سے نظم حکومت کو وجود میں لانے کا درس ملتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ عوامی رائے کا احترام وقت کی ضرورت ہے اس پر عملدرآمد کرکے ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن اور ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کیا جاسکتاہے۔
اسرائیلی سفاکانہ رویہ عالمی یوم جمہوریت منانیوالوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
متعلقہ مضامین


