بدھ, ستمبر 16, 2026
ہومحوزات و جامعاتعلمی سرگرمیاںقائد ملت جعفریہ سے کراچی سے آئے برادران کی ملاقات، حسنین عباس...

قائد ملت جعفریہ سے کراچی سے آئے برادران کی ملاقات، حسنین عباس نے انجینئرنگ کی ڈگری وصول کرکے دعا لی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے کراچی سے تشریف لائے برادر طاہر حسین، حسنین عباس اور حسین تقوی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر برادران نے قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات کے دوران حسنین عباس نے قائد محترم سے اپنی انجینئرنگ کی ڈگری وصول کی اور ان سے دعائے خیر لی۔ قائد ملت جعفریہ نے حسنین عباس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو مزید بہتر اور پختہ بنانے پر تاکید کی۔

قائد محترم نے ملاقات کے شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور سربلندی کے لیے دعائے خیر فرمائی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین